3 مئی، 2026، 7:07 PM

مشترکہ فوجی مشق؛ مراکش میں امریکی فوجی پراسرار طور پر لاپتہ

مشترکہ فوجی مشق؛ مراکش میں امریکی فوجی پراسرار طور پر لاپتہ

مراکش میں مشترکہ فوجی مشق کے دوران دو امریکی فوجی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراکش میں جاری مشترکہ فوجی مشق کے دوران دو امریکی فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے یہ اہلکار "شیر آفریقہ 2026" نامی مشق میں شریک تھے اور مراکش کے شہر طانطان کے قریب تربیتی علاقے کے نزدیک غائب ہوئے۔

امریکی افریقی کمان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد امریکی، مراکشی اور دیگر شراکت دار افواج نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں زمینی، فضائی اور بحری ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں اور لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کا عمل بھی تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ "شیر آفریقہ" مشق نیٹو کے اتحادیوں اور افریقی ممالک کے ساتھ مل کر کی جانے والی امریکی فوج کی سب سے بڑی سالانہ مشترکہ فوجی مشق سمجھی جاتی ہے، جس کا مقصد باہمی تعاون اور عسکری صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

News ID 1939119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha